مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ماسکو، یوکرائن میں اپنے فوجی آپریشن کے تمام مقاصد جلد حاصل کرلے گا۔ دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان بالآخر امن معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے اور امریکہ چاہے یا نہ چاہے، جلد یا بدیر یورپ کو بھی روس سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کسی بھی ملک پر روس کی موجودہ پابندیوں سے زیادہ پابندیاں نہیں لگیں، روس کے خلاف مغربی پابندیاں ڈالر اور یورو پر اعتماد کی کمی میں تیزی لائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ روس گیس کے بعد اپنی دوسری برآمدی اشیا کے لیے بھی روبل میں ادائیگی کا مطالبہ کرے گا، روسی گیس کے مغربی خریداروں کی زندگی مشکل کرنا نہیں چاہتے۔
آپ کا تبصرہ