پاکستانی فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، جبکہ  دہشت گرد سکیورٹی اداروں کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق مقامی شہریوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی حمایت کی اور علاقہ سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کا مطالبہ کیا۔

News Code 1910366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =