مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کا سپرسانک میزائل پاکستان میں گرنے پر شدید تشویش ہے، ایک ایٹمی ملک کا دوسری ایٹمی ملک پر میزائل گرا ہے، بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کیا اس کے ہتھیار محفوظ ہیں، میزائل کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہو سکتا تھا یا کوئی مسافر طیارہ بھی نشانہ بن سکتا تھا، پاکستان نے بھارت کے میزائل گرنے کے واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایل او سی پر صورتحال فی الحال قابل اطمینان اور پرامن ہے، گزشتہ ایک سال سے کوئی بڑا تنازع نہیں ہوا، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوکرائن پر روسی فوج کے آپریشن پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
News ID 1910356
آپ کا تبصرہ