31 مارچ، 2022، 3:14 PM

امریکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے

امریکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف تازہ اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف تازہ اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں امریکہ کی بد نیتی کا مظہر ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ایک طرف امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بات کررہا ہے اور دوسری طرف سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

News ID 1910337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha