20 مارچ، 2022، 9:30 AM

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی دے دی

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی دے دی

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " کے وزراء خارجہ کی کانفرنس روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسپیکر نے پیر تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے اور دیکھتے ہیں کہ حکومت او آئی سی کانفرنس کیسے کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے اسلامی تعاون تنظیم "  او آئی سی " کے وزراء خارجہ کی کانفرنس روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسپیکر نے پیر تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے اور دیکھتے ہیں کہ حکومت او آئی سی کانفرنس کیسے کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے اپوزیشن کے ظہرانے میں شرکت کی، جہاں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد، حکومتی بوکھلاہٹ سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر اہم ترین مشاورت کی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل، بشری گوہر، جہانزیب بلوچ، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، رضا ربانی، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا بھی ظہرانے میں موجود تھے۔

News ID 1910212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha