مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون نے اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
شمالی کوریا کے صدر نے ایران اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور شمالی کوریا کے تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینا چاہیے۔ شمالی کوریا کے صدر نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا دونوں امپریالزم کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔ ایران اور شمالی کوریا پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد ہیں اور دونوں ممالک نے امیرکی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ