بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک

بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں  لنگرانداز آئی این ایس رنویر کے اندرونی حصے میں دھماکہ ہوا جس سے بحریہ کے3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں 10 اہلکارزخمی بھی ہوئے۔دھماکے  سے جہاز کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔آئی این ایس رنویر 1986 میں بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا ۔

News Code 1909549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =