مسلم لیگ نون کے رہنما کا پاکستانی حکومت پر سینٹرل بینک کو کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کا الزام

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پرسوں کہا کہ مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، حکومت کی بے حسی ختم نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹری اجلا س میں کیا تماشہ لگا، سب نے دیکھا، پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، عمران نیازی اب اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم محاسبہ کریں گے، یہ پاکستان کے بچوں کے مستقبل اور ملک کی سالمیت کا سوال ہے، ہم تو 4 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے انہیں سرٹیفائیڈ چور قرار دے دیا ہے، یہ ملک ڈوب رہا ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔

نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، کرپشن ملک میں انتہا پر ہے، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے مل کر ایوان میں تبدیلی لے کر آئیں گے، اس حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے۔

News Code 1909496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =