8 جنوری، 2022، 6:28 PM

پاکستانی وزیر اعظم کا سانحہ مری پر انکوائری کا حکم/برفباری میں ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئ

پاکستانی وزیر اعظم کا سانحہ مری پر انکوائری کا حکم/برفباری میں  ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری میں متعدد افراد کی اموات پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مری میں برفباری میں پھنس کو اب تک 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری میں متعدد افراد کی اموات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ مری میں برفباری میں پھنس کو اب تک 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مری اور گلیات میں شدید برفباری اور ٹریفک جام ہونے کے باعث سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے افراد کی تعداد 22 ہوچکی ہے،  اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مری جانے والے سیاحوں کی المناک اموات پر افسردہ ہوں، غیرمعمولی برفباری اور بغیر موسم دیکھے عوام کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے سخت قواعد و ضوابط قائم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری اور ٹریفک کے جام ہونے کے  باعث سیاح شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اور سردی کی شدت میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

News ID 1909437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha