مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اپنی کابینہ کے بعض اراکین کے ہمراہ صوبائی دورے پر قم پہنچ گئے ہیں۔ صدر سید ابراہیم رئیسی کا قم میں نمائندہ ولی فقیہ اور حضرت معصومہ کے حرم کے متولی آیت اللہ سعیدی ، قم کے گورنر اور مسجد مقدس جمکران کے متولی نے شاندار استقبال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر قم کے دو روزہ دورے کے دوران عوام کے مختلف طبقات، علماء و مراجع عظام اور بعض دیگر اداروں کے سربراہان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اور صوبہ کے ترقیاتی امور کا قریب سے جائزہ لیں گے۔
وزیر صنعت ،معدن اور تجارت ، وزیر سیاحت و آثار قدیمہ ، وزیر زراعت ، وزیر صحت، وزیر خزانہ اور وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی اس سفر میں صدر ابراہیم رئيسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔
عوام کے مختلف طبقات نے صدر رئيسی کا حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں شاندار استقبال کیا۔
صدر رئیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قم کے عوام ظلم کا مقابلہ کرنے میں ہمیشہ پیشقدم رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ