اٹلی میں تعمیراتی کرین گرنے سے 3 مزدور ہلاک

اٹلی کے شہر ٹورین میں تعمیراتی کرین سڑک پر گرنے سے کرین پر کام کرنے والے 3 مزدور ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے شہر ٹورین میں تعمیراتی کرین سڑک پر گرنے سے کرین پر کام کرنے والے 3 مزدور ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران دیوہیکل کرین اچانگ گر پڑی، جس کے نتیجے میں کرین پر کام کرنے والے 3 مزدود ہلاک ہوگئے، کرین گرنے سے سڑک پر موجود ایک راہ گیر اور گاڑی میں بیٹھا شخص زخمی ہوا۔ اٹلی کی پولیس نے  حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1909199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha