مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک ہائی اسکول کے طلباء کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر کلاس کے دوران ایک استاد کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ جس کی تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق طلباء نے مبینہ طور پر اپنے استاد کے ساتھ بدتمیزی کی جبکہ ایک طالب علم نے استاد کے سر پر کوڑا دان رکھ دیا۔ طلباء کے حملے پر استاد نے کچھ نہیں کہا اور خاموشی سے پڑھاتے رہے۔
کچھ دیر کے بعد جب استاد کُرسی پر بیٹھ گئے تو دوبارہ طلباء کے گروپ نے استاد پر کوڑے دان سے حملہ کیا۔
دریں اثنا، کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر نے واقعے کا نوٹس لیا اور سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ