رہبر معظم انقلاب اسلامی کی " تنہا گریہ کن " کتاب پر تقریظ کی رونمائي

اکرم اسلامی کی کتاب " تنہا گریہ کن " پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تقریظ تحریر کی ہے جس کی آج وحدت ہال میں رونمائي کی گئي ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اکرم اسلامی کی کتاب " تنہا گریہ کن " پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تقریظ تحریر کی ہے جس کی آج وحدت ہال میں رونمائي کی گئي ہے۔

جہاد و مزاحمت ادبیات کی گيارہویں تقریب اور ہفتہ کتاب و مطالعہ کی مناسبت سے وحدت ہال میں شاندار تقریب منعقد ہوئی ، اس تقریب میں شہداء کی ماؤں اور دفاع مقدس کے بارے میں کتابوں کے مصنفین کو خراج عقیدت پیش کیا گيا۔ اس موقع پر اکرم اسلامی کی کتاب " تنہا گریہ کن " پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تقریظ کی رونمائی بھی کی گئی۔ اکرم اسلامی نے اس کتاب میں مسلط کردہ جنگ اور اس کے بعد کے حالات کے بارے میں شہید معماریان کی ماں اشرف سادات منتظری کی زندگی کو روایت کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنی تقریظ میں تحریر کیا ہے کہ" میں نے ذوق و شوق اور عطش کے ساتھ اس کتاب کا مطالعہ کیا اور اس کتاب میں ہر چیز ارفع و اعلی پایا ہے۔ ملک و قوم کے لئۓ یہ بہت بڑا اور عظیم سرمایہ ہے"۔

تقریظ رهبری بر «تنها گریه کن» رونمایی شد/چشم و دل را شستشو دادم

News Code 1908907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =