مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ دریائے نیل کے کنارے ہائی وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس غلط سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
مصری حکام کے مطابق واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ حادثے میں صرف ایک شخص زخمی ہوا جس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ