ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی صوبائی دورے پر یاسوج پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی صوبہ کہگیلویہ وبویر احمد کے دورے پر یاسوج پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی صوبہ کہگیلویہ وبویر احمد کے دورے پر یاسوج پہنچ گئے ہیں۔ اس سفر میں کابینہ کے کچھ وزراء بھی صدر ابراہیم رئیسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر رئیسی کا صوبہ کے گورنر اور صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر اعلی حکام نے شاندار استفبال کیا ۔ صدر ابراہیم رئیسی نے یاسوج کے گلزار شہداء پہنچ کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر ابراہیم رئیسی صوبہ کے ترقیاتی منصبوں کا قریب سے جائزہ لیں گے اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں موقع پر احکامات صادر کریں گے۔

News Code 1908357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =