افغانستان میں جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 2 طالبان ہلاک

افغانستان میں جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے طالبان پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 2 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان میں جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے طالبان پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 2 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جلال آباد چیک پوسٹ پر ایک رکشا آکر رکا جس میں مسلح افراد موجود تھے، رکشہ سواروں نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے 2 طالبان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جو چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور تھے۔ 4 افراد زخمی ہیں جنھیں اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ اس سے قبل طالبان پر ہونے والے حملوں کی ذمہ د اری داعش دہشت گرد تنظیم قبول کرچکی ہے۔

News Code 1908252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =