پاکستانی فضائیہ کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگيا

پاکستانی فضائیہ کا چھوٹا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کا چھوٹا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران  خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ پاکستانی فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہاز گرکر تباہ ہوگیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا۔

News Code 1908249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =