مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی تاجیکستان کے صدر کی دعوت اور شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئےجمعرات کو تاجیکستان روانہ ہوں گے۔ صدر رئیسی اس سفر میں تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی صدر جناب رئیسی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ صدر رئیسی شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ شانگہائی تعاون تنظیم 2001 میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تشکیل پائی اور ایران اس تنظیم میں مبصر ملک کی حیثیت سے شرکت کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی تاجیکستان کے صدر کی دعوت اور شانگہائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کو تاجیکستان روانہ ہوں گے۔
News ID 1908153
آپ کا تبصرہ