13 ستمبر، 2021، 7:14 PM

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں پر حملہ / صہیونیوں پرخوف و ہراس طاری

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں پر حملہ / صہیونیوں پرخوف و ہراس طاری

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی جوان نے صہیونیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد صہیونیوں کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی جوان نے صہیونیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد صہیونیوں کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی جوان نے چاقو سے صہیونیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 صہیونی زخمی ہوگئے۔ المیادین کے مطابق حملہ آور فلسطینی جوان کو صہیونی سکیورٹیف ورسز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ فلسطینی جوان کے حملے کے بعد صہیونیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگيا۔ صہیونی ذرائع کے مطابق صہیونی سکیورٹی فورسز نے ایک فلسطینی جوان کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق فلسطینی جوان زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

News ID 1908144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha