پاکستان کے شہر لاہور سے تین داعش دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورسے محکمہ انسداد دہشت گردی " سی ٹی ڈی" نے لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورسے محکمہ انسداد دہشت گردی " سی ٹی ڈی" نے لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں کو آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ سے گرفتار کیاگیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں دہشت گرد جنید ضیا ، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں ۔ ان کا تعلق کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش سے ہے ۔

سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا کہ ملزمان سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں ۔

News Code 1908110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =