دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 46 لاکھ افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک اموات 46 لاکھ 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک اموات 46 لاکھ 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 88 لاکھ 72 ہزار 484 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 747 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ اب تک پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 22 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 6 ہزار 672 ہو چکی ہے۔

News Code 1908087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =