1 ستمبر، 2021، 8:35 PM

امریکہ کو20 سالہ افغان جنگ میں صفر کامیابی حاصل ہوئی

امریکہ کو20 سالہ افغان جنگ میں صفر کامیابی حاصل ہوئی

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ میں امریکہ کو صفر کامیابی ملی جبکہ امریکہ نے اس جنگ میں عام شہریوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ میں  امریکہ کو صفر کامیابی ملی  جبکہ امریکہ نے اس جنگ میں عام شہریوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغان جنگ میں "صفر"کامیابی حاصل کی ہے۔ 20 سالہ مہم جوئی  سانحات پر ختم ہوئی اور افغانیوں کی روایات کو توڑنے کی ہر امریکی کوشش ناکام ہوئی۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ باہر سے کوئی بھی چیز مسلط کرنے کے نتائج اچھے ثابت نہیں ہوتے اور تاریخ بتاتی ہے کہ بالخصوص افغانستان میں تو یہ نتائج صفر نکلتے ہیں۔ اس کا واحد نتیجہ سراسر سانحات اور نقصانات  منتج ہواہے۔

News Code 1908010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha