پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ جنک جاری

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ جنک چل رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ راولپنڈی میں  پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ جنک چل رہی ہے۔

پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی ہائبرڈ وار چل رہی ہے، بھارتی میڈیا افغان سفیرکی بیٹی کے واقعہ کے متعلق پروپیگنڈا کررہا ہے، ایک سفیر کی بیٹی ہماری اپنی بیٹیوں کے برابر ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ افغان سفیر کی بیٹی کا لاپتہ ہونے کا کیس ہے،ہماری نظر میں افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں ہے وہ چند گھنٹےکیلئے لاپتہ ہوئی ہیں ۔

شیخ رشید نے کہاکہ حکومت یہ کیس لڑے گی اور ان کا انتظار کرے گی کہ وہ آکر شناخت کریں،ہماری تحقیق کےمطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں بیٹھا، افغان سفیر کی بیٹی نے چار مقامی ٹیکسیاں تبدیل کیں اس کا مطلب ہے یہ امن و امان کا معاملہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا کرائم دنیا بھر میں نہیں ہورہے، ممبئی میں کرائم نہیں ہوتے، پاکستان کے ادارے اس کیس کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں، لاہور کے کیس کو بھی 16 گھنٹے کے اندر پکڑا، ایک سفیر کی بیٹی ہماری اپنی بیٹیوں کے برابر ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کی تحقیقات اعلیٰ ترین سطح پر کی جا رہی ہیں،تحقیقاتی ادارے داسو واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،واقعے کی ساری تفصیل دفتر خارجہ کو بھیجی گئی ہے، لاہور واقعے کی طرح داسو واقعے کی بھی تحقیق ہو رہی ہے ۔

News Code 1907454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =