سعودی عرب اور بعض دیکر ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے

سعودی عرب اورخلیج فارس کی عرب ریاستوں سمیت بعض دیگر ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اورخلیج فارس کی عرب ریاستوں سمیت بعض دیگر ممالک  میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

مسجد الحرام، مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی، مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نمازِ عید ادا کی گئی جبکہ پورے سعودی عرب میں سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

 منیٰ، مکہ مکرمہ، جدہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جاپان، انڈونیشیا، کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ سمیت بعض دیگر ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران، پاکستان اور بھارت سمیت کئی دوسرے اسلامی ممالک میں عیدالاضحیٰ کل یعنی 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی۔

News Code 1907442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =