افغان طالبان کی کابل ایئرپورٹ کی حفاظت ترک فوج کے حوالے کرنے کی مخالفت

افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے امریکہ اور ترکی کے درمیان معاہدے کی مخالفت کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے امریکہ اور ترکی کے درمیان معاہدے کی مخالفت کردی ہے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان ڈیڈلائن کے بعد کسی بھی غیر ملکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف ہیں۔  طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انھوں نے افغانستان کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ادھر افغانستان کے شہر قندھار پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔  افغانستان میں طالبان کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے، جہاں اب قندھار پر قبضے کے لیے جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

News Code 1907352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =