عمان نے پاکستان اور بھارت سمیت 24 ملکوں کے مسافروں  پر پابندی عائد کردی

عمان نے کوروناو ائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت 24 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان نے کوروناو ائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستان،  بنگلہ دیش اور بھارت سمیت 24 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔  پابندی کی فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، گھانا، تیونس، برطانیہ، لبنان، برونائی، انڈونیشیا، ایتھوپیا، ارجنٹائن، ایران، برازیل، سوڈان، عراق، فلپائن، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، کولمبیا، نائجیریا، لیبیا، گیانا اور سیرا لیون شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عمان میں کورونا وائرس کے 1824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔

News Code 1907300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =