بھارت میں بد مست ہتھی نے 16 افراد کو ہلاک کردیا

بھارت میں ایک بدمست اور ہنگامہ کرنے والے ہاتھی نے گذشتہ دو ماہ میں 16 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک بدمست اور ہنگامہ کرنے والے ہاتھی نے گذشتہ دو ماہ میں 16 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس ہاتھی کی بد مستی کی وجہ سے اسے جھنڈ سے نکال دیا گيا تھا۔ ذرائع  کے مطابق جمعرات کو محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ ہاتھی کی عمر 15، 16 برس ہے اور اسے 22 ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے نکالا گیا تھا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ اس کے رویے کا جائزہ لے رہے ہیں اور 20 افراد پر مشتمل ایک ٹیم اسے مسلسل ٹریک کر رہی ہے۔ ہاتھی اس قدر چالا ک ہے کہ اس نے پیچھا کرنے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو کئی بار چکمہ دیا۔

منگل کو اس ہاتھی نےصبح سویرے باہر نکلنے والے ایک معمر جوڑے کو اپنی سونڈ میں لے کر مار دیا، یہ صرف ان لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو اچانک اس کے راستے میں آجاتے ہیں۔

News Code 1907104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =