سویڈن میں سیاسی بحران میں شدت آگئی/ وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام

سویڈن کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سٹیفن لوفین کےخلاف بھاری اکثریت سے تحریک عدم اعتماد منظور کر لی ہے جس کے بعد سٹیفن لوفین وزات عظمیٰ کے عہدے سے محروم ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سویڈن کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سٹیفن لوفین کےخلاف بھاری اکثریت سے تحریک عدم اعتماد منظور کر لی ہے جس کے بعد سٹیفن لوفین  وزات عظمیٰ کے عہدے سے محروم ہو گئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق سویڈن کی پارلیمینٹ میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں سویڈن کی چھوٹی لیکن اہم سیاسی جماعت لیفٹ پارٹی کی جانب سے وزیراعظم سٹیفن لوفین کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ۔ سویڈن حکومت کی پارلیمنٹ میں اتحادی جماعت لیفٹ پارٹی نے ملک میں گھروں کے کرایوں میں اضافہ پرنئے قانون کی تیاری کے حوالے سے معاملات طے نا پانے پر وزیراعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ وزیراعظم کےخلاف ہونے والی عدم اعتماد کی تحریک میں پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے حصہ لیا اور سویڈن کے وزیراعظم کے حق میں 109 اور مخالفت میں 181 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ ڈالے- اس طرح سٹیفن لوفین کو سویڈن کی پارلیمنٹ نے وزات اعظمی کی کرسی محروم کردیا ہے- سویڈش وزیراعظم کےخلاف ہونے والی عدم اعتماد کی تحریک میں 51 ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں موجودگی کے باوجود اپنے رائے دہی کا اظہار نہیں کیا جبکہ آٹھ ارکان پارلیمنٹ  سے غیر حاضر رہے۔ سویڈن کی سیاسی تاریخ میں سٹیفن لوفین پارلیمنٹ سے عدم اعتماد کا ووٹ لینے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

News Code 1907066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha