13 جون، 2021، 6:45 PM

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔  دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا، برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 308 رنز اسکور کیے تو جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے 388 کا مجموعہ اسکور کھڑا کردیا ۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔  نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 38 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔ 

News ID 1906923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha