دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 38 لاکھ 11 ہزار 514 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 358 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 38 لاکھ 11 ہزار 514 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 358 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 38 لاکھ 11 ہزار 514 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 358 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 85 ہزار 38 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 4 لاکھ 16 ہزار 486 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 6 لاکھ 14 ہزار 955 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 873 ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے 4 لاکھ 86 ہزار 358 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ 76 ہزار 998 ہو گئی۔ بھارت کورونا وائرس سے بھارت میں اب تک  3 لاکھ 70 ہزار 407 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 مریض سامنے آچکے ہیں۔

News Code 1906921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =