چین میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

چین کے رہائشی علاقے میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے رہائشی علاقے میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق چین کے شہر شیان کے ضلع ژانگوان میں ہونے والے گیس دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے جب کہ سبزی کی مارکیٹ منہدم ہونے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ متعدد افراد اب بھی مارکیٹ کی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امدادی کارکنوں نے 144 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں، اسپتالوں کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے، ادھر مقامی انتظامیہ نے دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1906916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =