13 جون، 2021، 10:04 AM

اسرائيلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا

اسرائيلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا

اسرائيلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیا چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا ہے۔ عینی گواہوں کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں فلسطینی خاتون زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاکر درجہ شہادت پر فائز ہوگئی۔ اسرائيلی فوج نے طبی امداد بھی فلسطینی خاتون تک نہیں پہنچنے دی اور چاتون کو زخمی حالت میں چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئی۔

News ID 1906912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha