مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی جنگي طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 65 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں 14 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے جن میں 14 بچے شامل ہیں۔طبی اہلکاروں کے مطابق غزہ میں 335 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی بربریت کے جواب ميں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر مزید 130 راکٹ فائر کئے ہیں۔ قسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق ہم نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے جواب میں مقبوضہ فلسطین اور تل ابیب پر 180 راکٹ داغے ہیں۔ ادھر رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں 5 اسرائیلی شہریوں کے ہلاک جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی جنگي طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 65 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں 14 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔
News ID 1906492
آپ کا تبصرہ