مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں  ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں  ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک رکن ممالک پر زوردیا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لئے اس پر عمل ضروری ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے اور اپنے وعدوں کے مطابق پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا اوراسی صورت میں وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیوں کو لفظی طور پر نہیں بلکہ عملی طور پر ختم کرنا ہوگا۔

News Code 1906196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =