27 مارچ، 2021، 7:37 AM

عالمی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ " آئی ایم ایف " کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ "  آئی ایم ایف " کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی، یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور نشوونما پروگرام کے لیے بھی خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طورپر مجموعی طورپرتقریباً 2 ارب ڈالرکی رقم جاری کی جا چکی ہے۔

News ID 1905827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha