مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزير اعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئیٹ میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
News Code 1905745
آپ کا تبصرہ