صدر حسن روحانی کی نئے سال کی آمد پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے سال کی آمد اور عید نوروز کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے  ٹیلیفون پر گفتگو میں نئے سال کی آمد اور عید نوروز کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طول عمر اور سلامتی کے لئے آرزو اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر روحانی نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں اور زیادہ سے زیادہ اقتصدی دباؤ  کے باوجود حکومت نے کورونا کو کنٹرول کرنے اور اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم امام زمانہ (عج) کی نظر عنایت، قوم کی استقامت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایت کے مطابق اقتصادی پابندیوں اور کورونا کی مشکلات کے مرحلے کو عبور کرلیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اس گفتگو میں صدر روحانی نے اور ایرانی قوم کو نئے سال اور عید نوروز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ۔

News Code 1905743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =