2 مارچ، 2021، 9:08 AM

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

بھارت میں کورونا ویکسین کے دوسرے ٹیکے لگانے کی مہم کا بھی آغاز ہوگیا جب کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا ویکسین کے دوسرے ٹیکے لگانے کی مہم کا بھی آغاز ہوگیا جب کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔  اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس کے دوران 45 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے جب کہ جن افراد کو پہلا ٹیکہ لگ چکا ہے انہیں دوسرا اور آخری ٹیکہ بھی لگایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج صبح سات بجے کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوا لیا ہے۔ ویکسی نیشن میں طبی عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت بائیوٹیک کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے جب کہ دوسرا ٹیکہ 28 ویں دن لگایا جائے گا۔ بھارت میں اس وقت 20 کروڑ سے زائد افراد کو مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، پورے ملک میں ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ بھارت میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین بھی مقامی سطح پر تیار کی جارہی ہیں۔

News Code 1905487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha