12 فروری، 2021، 1:16 PM

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 3 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں  3 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں  جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ لاہور میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز جینمن ملن اور ریزا ہینڈرکس نے کیا، دونوں اوپنرز نے 53 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 44 کے انفرادی اسکور پر جینمن ملن عثمان قادر کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد عثمان قادر نے جیکوس سینائمن کو بھی پویلین بھیج دیا۔

اوپنر ریزا ہینڈرکس نے قومی ٹیم کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 54 رنز بنائے تاہم انہیں محمد رضوان نے رن آؤٹ کردیا جس کے بعد جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی قپاکستان کی ٹیم کی بولنگ کے آگے کھڑا نہ ہوسکا اور مقررہ 20 اوورز میں مہمان ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔

News ID 1905236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha