3 فروری، 2021، 12:11 PM

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا  20 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی دستہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہورپہنچ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاسکتانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی دستہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہورپہنچ گیا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقہ کا دستہ لاہورپہنچ گیا، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی ہے۔ پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل لے جایا جائے گا جہاں ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگا۔

جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے جس ٹیم کا اعلان کیا تھا اس کے چھ ارکان پہلے سے  پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود ٹیم میں شامل ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں بھی آج سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے، اعلان کردہ شیڈول کےمطابق دونوں ٹیمیں پانچ فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ  کریں گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی گیارہ فروری کو کھیلا جائے گا، دوسرا تیرہ اور تیسراچودہ فروری کو شیڈول ہے۔

News ID 1905101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha