مہر خبررساں ایجنسی نے این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یو ایچ-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرمیڈیکل ایمرجنسی کے استعمال کے لیے رکھا گیا تھا اور اس وقت بھی وہ ایک مشن پر روانہ ہورہا تھا کہ شام 6.30 منٹ پر نیویارک کے علاقے مینڈن میں گرکرتباہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں امریکی نیشنل گاڑڈ کے 3 اہلکار سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ