نیدرلینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کرفیو نافذ

نیدرلینڈ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 9 فروری تک رات بھر کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیدرلینڈ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 9 فروری تک رات بھر کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک ریوٹے نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں رات ساڑھے آٹھ بجے سے صبح ساڑھے چار بجے تک کرفیو کے نفاذ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے اختتام سے برطانیہ اور جنوبی افریقا کے لیے تمام پروازیں بھی معطل رہیں گی۔ وزیراعظم کے کرفیو کے فیصلے کی توثیق کل پارلیمنٹ کرے گی اور یہ رسمی کارروائی ہوگی۔ کرفیو کھلنے کے بعد بھی سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا جس میں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت صرف دو بار دی جائے گی۔ عوامی مقامات بند اور تقاریب پر پابندی عائد ہوں گی۔

 کرفیو کے نفاذ اور پروازوں کی معطلی کا اعلان برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز نیدر لینڈ میں بھی سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔ نیدرلینڈ میں گزشتہ روز کورونا نے 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1904901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha