15 جنوری، 2021، 1:23 PM

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر غیر اعلانیہ دورہ پر کابل پہنچ گئے

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر غیر اعلانیہ دورہ پر کابل پہنچ گئے

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول غیر اعلانیہ دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول غیر اعلانیہ دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ افغان صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری کوششوں اوردہشتگردی سے نمٹنے کیلیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت جو یکم جنوری سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بنا ہے،طالبان کے خلاف پابندیوں کے بارے میں عالمی ادارے کی کمیٹی کی سربراہی بھی کررہا ہے۔ بھارت افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اپنا کردار بھی ادا رکنا چاہتا ہے البتہ افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے اور طالبان کے افغان شہریوں پر حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

News ID 1904821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha