11 جنوری، 2021، 11:17 AM

جنوبی کوریا کے وفد کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

جنوبی کوریا کے وفد کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے جنوبی کوریا کے وفد نے ملاقات کی، اس ملاقات میں جنوبی کوریا میں ایران کی مسدود رقم کی واپسی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے جنوبی کوریا کے وفد نے ملاقات اور گفتگو کی، اس ملاقات میں جنوبی کوریا میں ایران کی مسدود رقم کی واپسی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کررہے ہیں۔ جنوبی کوریا کے وفد نے کل ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ، ان ملاقاتوں میں جنوبی کوریا میں ایران کی مسدود رقم اور خلیج فارس میں خلاف ورزی کرنے پر جنوبی کوریا کی متوقف شدہ کشتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

News Code 1904768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha