برطانوی وزیرِ اعظم کے والد کا فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلی جانسن نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد فرانس کی شہریت لینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلی جانسن نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد فرانس کی شہریت لینے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق بورس جانسن کے والد اسٹینلی جانسن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین سے تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے فرانسیسی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دوں گا۔ واضح رہے کہ 80 سالہ اسٹینلی جانسن پورپی پارلیمنٹ کے ممبر رہ چکے ہیں۔ برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم میں اسٹینلی جانسن نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔

گزشتہ روز اسٹینلی جانسن نے کہا کہ وہ فرانس کے شہری بننا چاہتے ہیں کیوں کہ ان کے فرانس سے بہت گہرے خاندانی تعلقات ہیں۔ اسٹینلی جانسن نے فرانسیسی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹینلی جانسن کی والدہ اور نانا دونوں فرانسیسی شہری تھے۔

News Code 1904626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =