امریکی صدرٹرمپ انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

امریکہ کی کئی وفاقی اور ریاستی عدالتوں سے انتخابات میں دھاندلی کے مقدمات خارج کیے جانے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی کئی وفاقی اور ریاستی عدالتوں سے انتخابات میں دھاندلی کے مقدمات خارج کیے جانے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے پینسلوینیا کے انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاک کے ذریعہ ڈالے گئے ووٹوں میں بے ضابطگیاں ہیں اس لیے عدالت پینسلوینیا کی جنرل اسمبلی کو ازخود ریاست کے الیکٹرز کا انتخاب کرنے کی اجازت دے۔

صدر ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے میڈیا کو بتایا کہ پٹیشن میں جو بائیڈن کے حامی الیکٹرز کی تقرری روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ  درخواست گزار نے پٹیشن کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے 6 جنوری سے قبل سماعت کی درخواست کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پینسلوینیا کے انتخابی نتائج مسترد کرنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اگر ایسا ہو بھی جائے تو مجموعی طور پر انتخابی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نو منتخب صدر بائیڈن ہی کامیاب رہیں گے۔

News Code 1904475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =