بیلجیم نے برطانیہ کے ساتھ سرحد بند کردی

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم آنے کے بعد یورپی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم آنے کے بعد یورپی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان  کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیلجیم نے برطانیہ کے ساتھ سرحد بند کردی۔

بیلجئیم کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی تشخیص کے بعد کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز  بھی برطانیہ سے فضائی سفر پر پابندیوں کا اعلان کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ بھر میں لاکھوں افراد کورونا وائرس  سے متاثر ہوئے ہیں، بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے آج ہفتہ سے عوام کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آج ہفتہ سے انگلینڈ میں تقریباً 38 ملین افراد سخت ترین اقدامات یعنی درجہ تین میں داخل ہوں گے۔

شمالی آئرلینڈ 26 دسمبر سے چھ ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا آغاز کرے گا جس کے نتیجے میں غیر ضروری دکانوں کو بند کرنا پڑے گا۔

ویلز پہلے ہی 28 دسمبر سے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکا ہے جس کا ہر تین ہفتے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

News Code 1904466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =