مہر خبررساں ایجنسی نےایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں شکست ماننے سے انکارکرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی کامیابی کی صورت میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر امریکہ کا اگلا صدر قراد دے دیا جاتا ہے تو میں وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا۔
گزشتہ روز مدت پوری ہونے پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ اگر الیکٹورل کالج ووٹوں میں شکست ہوتی ہے تو میں وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا، آپ کو بھی یہ معلوم ہے۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اگر وہ جوبائیڈن کو منتخب کرتے ہیں تو وہ غلطی کریں گے۔‘ ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا کہ شاید وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں۔
امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہمیرے لیے شکست تسلیم کرنا اتنہائی مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت بڑا فراڈ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ جوبائیڈن کو اس وقت صدر ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق الیکٹورل کالج میں جو بائیڈن کے 306 ووٹوں کے مقابلے میں ٹرمپ کو صرف 232 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ