بھارت نے 5 رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کے حوالے کردیئے

بھارت نے فرانس سے خریدے گئے 5 رافیل طیارے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے فرانس سے خریدے گئے 5 رافیل طیارے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔ بھارت نے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 2016 ءمیں فرانس سے59 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔ بھارتی شہر امبالا کی ایئربیس پر ہونے والی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتی فضائیہ کے حکام اور فرانسیسی وفد نے شرکت کی ۔

راج ناتھ سنگھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارت کی خود مختاری پر نظر رکھنے والوں کو سخت پیغام ملے گا۔فرانسیسی وزیر نے کہا کہ باقی 31 رافیل طیاروں کی وقت پر بھارت کو حوالگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

News Code 1902847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =