مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 69 ہزار 131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 60 ہزار 302 ہو چکی ہے۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
کورونا وائرس کے امریکہ میں 23 لاکھ 78 ہزار 568 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 320 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 28 لاکھ 12 ہزار 603 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ